پیپلز پارٹی کی ریڈیو ملازمین کی گرفتاری کی مذمت ، جلد رہائی کا مطالبہ
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی نے ریڈیو پاکستان کے ملازمین کی گرفتاری کی مذمت کی ہے اور گرفتار ملازمین کی جلد رہائی کا مطالبہ کیا ہے ،سینیٹر شیری رحمان نے بیان میں کہا کہ ریڈیو پاکستان کے 749 ملازمین کو نوکری کے نکالا گیا، احتجاج کرنے پر ریڈیو پاکستان کے 40 ملازمین کو گرفتار کیاگیا ہے، 40 افراد کو کہاں رکھا گیا ہے کی کو معلوم نہیں، کیا احتجاج کرنے پر ملازمین کو لاپتہ کیا جائے گا؟حکومت کے فیصلوں کی وجہ سے ہر پاکستانی احتجاج کرنے پر مجبور ہے، ایک کروڑ نوکریاں دینے کے دعویداروں نے لاکھوں لوگوں کو بیروزگار کیا ہے، ملازمین کو بغیر کسی نوٹس کے فارغ کیا گیا،حکومت ایک بیروزگار قوم پیدا کر رہی ہے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے بجائے حکومت بیروزگار پیدا کر رہی، ایک لمحے میں 749 ملازمین کو نوکری سے نکالنے کے احکامات قابل مذمت ہے، حکومت اپنا فیصلہ واپس لے اور ملازمین کو بحال کرے۔