ضلع بھر کی میلاد کمیٹیوں کا سالانہ جنرل اجلاس آج ہو گا
راولپنڈی (جنرل رپورٹر)ضلع بھر کی میلاد کمیٹیوں کا سالانہ جنرل اجلاس زیر سرپرستی الحاج شیخ طارق مسعودآج مورخہ 23 اکتوبر 2020 مرکزی جامع مسجد حنفیہ راولپنڈی میں منعقد ہو گا،جس کی صدارت مرکزی جلوس میلاد کمیٹی کے تاحیات صدر حاجی ملک اختر علی کریں گے ،جبکہ مہمان خصوصی پیر حافظ محمد نقیب الرحمان عید گاہ شریف،فخر زمان عادل ،حافظ محمد اقبال رضوی ہوں گے ،حاجی ملک اختر علی نے کہا کہ تمام میلاد کمیٹیوں کو اس موقع پر ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ وقت پر تشریف لائیں تاکہ جلوس میلاد النبی ؐ کے سلسلہ میں لائحہ عمل تشکیل دیا جا سکے ۔