انڈونیشیا کے جنوبی سماٹرا میں کوئلے کی کان پر لینڈسلائیڈنگ ، 11 ہلاک
جکارتہ (شِنہوا)انڈونیشیا کے مغربی صوبے جنوبی سماٹرا میں بدھ کی سہ پہر کوئلے کی ایک کان لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آئی ہے ، یہ بات ڈیزاسٹر ایجنسی کے ایک سینئر عہدیدار نے جمعرات کو بتائی۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے آپریشنل اور ہنگامی یونٹ کے سربراہ ایرانسیاہ نے کہا کہ یہ واقعہ ضلع مورا انیم کے گاں تان جنگ لالنگ میں واقع غیر قانونی کان میں بدھ کے روز مقامی وقت کے مطابق شام تقریبا4 بجے کے لگ بھگ پیش آیا۔انہوں نے بتایا کہ لینڈ سلائیڈنگ اس وقت ہوئی جب کان میں ایک جگہ پہنچنے کے لئے کان کن رسائی کا راستہ کھول رہے تھے۔انہوں نے شِنہواکو بتایا کہ "11 کان کن تقریبا 8میٹر کی گہرائی میں دفن ہوگئے۔ کوئلے کی اس کان کی روایتی کان کے طور پر درجہ بندی کی گئی ہے۔"عہدیدار نے واقعے کے دوران بارش نہ ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جائے حادثہ کے گرد پہاڑی پر مٹی کی حالت غیر مستحکم ہے جو اس کو لینڈ سلائیڈنگ کے خطریسے دوچار کرتی ہے۔ایرانسیاہ نے مزید بتایا کہ بھاری مشینری جائے وقوعہ پر پہنچنے کے بعد تمام لاشوں کو نکال لیا گیا ہے۔