سٹی ٹریفک پولیس کی تجاوزات و نو پارکنگ کیخلاف کارروائی
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سٹی ٹریفک پولیس نے سٹی صدر روڈ،اقبال روڈ، لیاقت روڈ،باڑا مارکیٹ اور امپریل مارکیٹ پرتجاوزات و نو پارکنگ کے خلاف کارروائی کی گئی ڈی ایس پی ٹریفک سٹی سرکل ابرار قریشی نے انسپکٹر قاسم ، انسپکٹر ناصر جدون ، لفٹر سکواڈ اور ٹی ایم اے سٹاف کے ساتھ مل کر راجہ بازار کے مختلف مقامات پر ٹریفک کی روانی کو تسلسل کے ساتھ برقرار رکھنے کیلئے تجاوزات اور نو پارکنگ کے خلاف کارروائی میں84گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے جبکہ کاغذات مکمل نہ ہونے پر7موٹر سائیکلوں کوتھانوں میں بند کرواتے ہوئے متعددریڑھیوں کو قبضے میں لے لیاڈی ایس پی ٹریفک سٹی سرکل نے کہاکہ شہر میں ٹریفک کی روانی کوبر قرار رکھنے کے لئے روڈ پر موجود ریڑھی بانوں ، تجاوزات اور نو پارکنگ کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ خریداروں کو ہر طرح کی ٹریفک سہولت فراہم کی جا سکے ۔