چڑیا گھر میں جانوروں کی ہلاکت ، ریچھوں اور کاون کی منتقلی سے متعلق رپورٹ طلب
اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت نے وفاقی دارالحکومت کے چڑیا گھر میں جانوروں کی ہلاکت سے متعلق کیس پر ریچھوں اور کاون کی منتقلی سے متعلق رپورٹ آئندہ سماعت پر طلب کر لی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل سید طیب شاہ کی جانب سے عمل درآمد رپورٹ عدالت میں جمع کراتے ہوئے بتایاگیاکہ این او سی جاری ہونے کے بعد ریچھوں کی بیرون ملک منتقلی کی منظوری دے دی گی، درخواست گزار وکیل نے کہاکہ ایک ریچھ کو اردن دوسرے بلغاریہ کو منتقل کیا جائے گا، جس پر عدالت نے وکیل درخواست گزار وکیل سے استفسارکیاکہ کاون ہاتھی کا کیا بنا؟جس پردرخواست گزار وکیل نے بتایاکہ چڑیا گھر میں کاون ہاتھی کی دیکھ بھال پر مامور ڈاکٹر عامر کی ٹیم اتوار کو آئے گی،کاون ہاتھی کا پنجرا تیار ہو چکا ہے جو چڑیا گھر منتقل کیا جائے گا،عدالت نے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 27 نومبرتک ملتوی کردی۔