مشعال ملک کے زیر اہتمام آج ہونے والی کشمیر ریلی کی تیاریاں مکمل
اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) پیس و کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال ملک کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر ریلی ان کی رہائش گاہ ایف الیون سے دن تین بجے روانہ ہو کر چار بجے لیاقت آباد پریس کلب پہنچے گی خیابان سرسید سے ملک عرفان راجہ افتخار ڈھوک رتہ سے عاقب خان مہمند جناح انسٹیوٹ سکستھ روڈ اور سرسید کیمرج سکول میلاد نگر سے طلبا و طالبات انصاف مینارٹی ونگ کی اینی روبینہ بلیو ایریا ٹریڈر ونگ کے راجہ حسن اختر الگ الگ ریلیاں لے کر لیاقت باغ شامل ہوں گے مشعال ملک نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کی انتہا کر دی ھے اب وقت آ گیا کہ سب ملکر اس مسئلہ کے حل کے لیے جدوجہد کریں