ملک بھر کی ماڈل عدالتوںکامجموعی طور پر254مقدمات کا فیصلہ
راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پاکستان بھر کی ماڈل عدالتوںنے جمعرات کے روزمجموعی طور پر254مقدمات کا فیصلہ کیاہے،ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے قتل کے12اور منشیات کے29 مقدمات کا فیصلہ سنا دیاہے،جس کے لئے تمام عدالتوں نے کل 161گواہان کے بیانات قلمبند کئے ،ماڈل عدالتوں کے مانیٹرنگ سیل کے ڈائریکٹر جنرل سہیل ناصرکے مطابق اسلام آباد میں منشیات کے3،پنجاب میں قتل کے8 منشیات کے15،خیبرپختونخوا ہ میں قتل کا1 منشیات کے 5،سندھ میں قتل کے3منشیات کے 4 ، بلوچستان میں منشیات کے2 مقدمات کا فیصلہ ہواہے جن میں3ملزمان کوالزام ثابت ہونے پر عمر قیدجبکہ دیگر17ملزمان کو25سال9ماہ26دن قیداور8لاکھ20ہزار499روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے، اسی طرح ماڈل سول ایپلٹ کورٹس نے مجموعی طور پر104دیوانی،فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخواست نگرانی کے فیصلے کر دیئے ہیں،ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے109مقدمات کے فیصلے کردیئے ہیں،تمام عدالتوںنے کل280گواہان کے بیانات قلمبندکرکے ٹرائل مکمل ہونے پر48ملزمان کو9سال16ماہ4دن قیداور 15لاکھ70ہزار173روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔