پی ڈی ایم کے بھر پور جلسے حکومت کیخلاف عوامی ریفرنڈم ہیں: تابندہ چوہان
بہاولپور(خبرنگار) پی ڈی ایم کے بھر پور جلسے حکومت کیخلاف عوامی ریفرنڈم ہیں۔ وزیر اعظم کی اپوزیشن کو دھمکیاں انکے اندر چھپا ہوا خوف ظاہر کر رہی ہیں۔ حکمران جلد اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارپیپلز پارٹی شعبہ خواتین ضلع بہاولپور کی صدر محترمہ تابندہ چوہان نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی بھرپور کامیابی حاصل کر کے ملک و قوم کو آمریت سے نجات دلائے گی۔