پنجاب بیت المال مستحق افراد کی مالی امداد کیلئے کوشاں ہے : ڈاکٹر محمد افضل
احمدپورشرقیہ (نامہ نگار) پنجاب بیت المال مستحق افراد کی اعانت کیلئے بھرپور کوشش کررہاہے۔ ان خیالات کااظہار ممبرپنجاب اسمبلی ڈاکٹر محمد افضل نے پنجاب بیت المال کی جانب سے مستحقین کو چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرضلعی چیئرمین سیدصلاح الدین جیلانی نے کہا کہ بیت المال کی جانب سے علاج معالجہ تعلیم و دیگر مدات میں لاکھوں روپے کے فنڈز چلت کئے جاچکے ہیں۔ محکمہ سوشل ویلفیئراینڈ بیت المال کی ڈویژنل ڈائریکٹر مس سحر صدیقہ اور ڈویژنل ڈپٹی ڈائریکٹر عزیر احمدخان نے مستحقین کی جانچ پڑتال کی رپورٹس حاصل کیں اور مختلف افراد کوچیکس بھی تقسیم کئے ۔