مہنگائی کے واویلے کے غبارے سے جلد ہوا نکل جائیگی: زوار وڑائچ
دنیاپور ( نامہ نگار) عوام کو سرکاری نرخوں پر خوردونوش کی اشیاء کی فراہمی کیلئے سہولت بازار قائم کئے گئے ہیں، مہنگائی کا واویلے کے غبارے سے جلد ہوا نکل جائے گی، اگر سہولت بازاروں میں اشیاء کے معیار اور نرخوں میں کوئی فرق ہو تو شہری اس کی ضرور شکایات درج کرائیں یہ بات صوبائی وزیر جیل خانہ جات چوہدری زوار حسین وڑائچ نے سہولت بازار دنیاپور کا دورہ کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کی۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے خاتمے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائیں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہری سہولت بازار میں اشیاء کے معیار اور مقررہ نرخوں پر کڑی نظر رکھیں تاکہ کوئی بے ضابطگی ہو تو اس کا ازالہ کی جاسکے۔