ڈی پی او خانیوال کی تھانہ کچاکھوہ میں کھلی کچہری ٗ سائلین کے مسائل سنے
خانیوال(نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت) ڈی پی او محمدعلی وسیم کا احسن اقدام‘ تھانہ کچاکھوہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر ڈی پی او محمدعلی وسیم نے زیر تفتیش مقدمات کے مدعیوں سے فرداً فرداً مقدمات کی پراگرس سے متعلق دریافت کیا او رشہریوں کے مختلف نوعیت کے مسائل و شکایات سنیں اورموقع پر افسران کومیرٹ کی بنیادپر مسائل کوفوری حل کرکے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کیے۔ڈی پی اومحمدعلی وسیم نے تفتیشی افسران سے کرائم میٹنگ کی اور تھانہ کچاکھوہ کاوزٹ بھی کیا۔انہوں نے فرنٹ ڈیسک ٗمحرردفتر اورحوالات کامعائنہ کیااوررجسٹرریکارڈچیک کیا۔