سہولت بازار میںآ ٹے اور بیسن کے حوالے سے شکایات کا نوٹس ٗ سیمپل فرانز ک کیلئے روانہ
کہروڑپکا (خبرنگار)سہولت بازار میں اشیائے خورد و نوش کے حوالے سے شکایات کا ازالہ کیا جا رہا ہے ۔آ ٹے اور بیسن کے حوالے سے شکایات کا نوٹس لے لیا گیا ہے سیمپل فرانزک کیلئے بھجوائے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہارڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ ملتان ڈویژن چوہدری محمد ارشد نے شکایت کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں آٹا سپلائی نہ کرنے اورتاخیر کرنے پر دو فلورملز کو 4لاکھ روپے جرمانہ اورتین دن کیلئے ان کاکوٹہ بھی بند کردیا گیا ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر ملک احمد فراز اعوان نے بیسن اور چینی کی شکایت پر ڈیلرز کو سختی سے ہدایت کی کہ معیار اورنرخوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔