حضور اکرمؐ کا اسوہ حسنہ تمام مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہے: اے ڈی سی آر ڈیرہ
ڈیرہ غازی خان(بیورو رپورٹ) ضلع ڈیرہ میں عید میلادالنبی ؐ کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے ڈپٹی کمشنر آفس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں سکیورٹی سمیت دیگر معاملات کا جائزہ لیاگیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ حضور اکرمؐ کا اسوہ حسنہ تمام مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہے ۔ دین اوردنیا کی کامیابی کیلئے حضور اکرمؐ کی تعلیمات پر عمل کیاجائے ۔صاحبزادہ انور حسن قریشی نے کہاکہ عید میلادالنبی ؐ کا مرکزی جلوس بلاک 3کی جامع مسجد سے شروع ہو گا جو مختلف راستوں سے ہوتا ہوا پاکستانی چوک پر اختتام پذیر ہو گا روٹ کی تیاری ، صفائی اوردیگر انتظامات کو حتمی شکل دی جائے۔