4سال سے مطلوب اشتہاری گرفتار
لاہور(نامہ نگار)انویسٹی گیشن پولیس اکبری گیٹ نے کارروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر اور امانت میں خیانت کے مقدموں میں 4 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم کوگرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس اکبری گیٹ نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے 4سال سے مطلوب اشتہاری ملزم محمد بوٹا کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم نے گھر گروی دینے کا جھانسہ دے کرشہری کو نقد رقم لے کر اس کے عوض چیک دے کر روپوش ہو گیا تھا۔ ایس پی سٹی انویسٹی گیشن توحید الرحمن میمن نے اشتہاری ملزم کی گرفتاری پر ٹیم کو شاباش دی ہے۔