ایل ڈبلیو ایم سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 102واں اجلاس ‘فرانزک آڈٹ پر تفصیلی بحث
لاہور(نیوزرپورٹر)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مرکزی دفتر شاہین کمپلیکس میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 102واں اجلاس ہوا جس میں چیئرمین ملک امجد علی نون اور ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے نئے ممبران سے تعارفی ملاقات کی اجلاس میں چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی نے تمام ممبران کو اہم مسائل سے آگاہ کیا اور چار سال کا ایکسٹرنل سٹریچوری آڈٹ نہ ہونے اور فرانزک آڈٹ پر تفصیلی بحث کی گئی۔ اجلاس میں اورنج لائن میٹرو ٹرین کے تمام سٹیشنزپر صفائی کرنے کا ایجنڈا بھی منظور کیا گیااورنج لائن ٹرین پر صفائی کی سہولیات ایل ڈبلیو ایم سی فراہم کرے گی۔مزید چیئر مین ایل ڈبلیو ایم سی ملک امجد علی نون کی جانب سے اجلاس میں بورڈ کی نئی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔آڈٹ کمیٹی کی سربراہی غضنفر عباس گیلانی، ایچ آر کمیٹی کی سربراہی اطہر طاہر جبکہ پروکیورمنٹ کمیٹی کی سربراہی عامر ظفر خان کریں گے۔