قمار بازوں کیخلاف 27روز سے جاری کریک ڈاؤن میں 286گرفتار‘70مقدمات درج
لاہور(نامہ نگار) لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے شہر بھر میں قمار بازوں کے خلاف 27 روز سے جاری کریک ڈاؤن میں 286قمار باز گرفتارکر کے 70مقدمات درج کئے گئے۔ملزموںکے قبضہ سے داؤ پر لگی6لاکھ10 ہزار روپے سے زائد رقم بھی برآمدکی گئی۔رواں سال اب تک 4847قمار باز وں کے خلاف 896مقدمات درج جبکہ1کروڑ97ہزار روپے سے زائد ٹکڑی برآمد کی گئی۔