سٹاک مارکیٹ مندے کا شکار، سرمایہ کاری میں62 ارب روپے سے زائد کمی
کراچی (این این آئی ) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںتین روزہ تیزی کے بعد جمعرات کومندی کا رجحان غالب آگیاجس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس 336.90پوائنٹس کی کمی سے41199.18پوائنٹس کی سطح پر آگیاجب کہ63.97فی صد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی جس کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں62ارب15کروڑ28لاکھ روپے کی کمی ہوئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بدھ کی نسبت24.37فیصد کم رہا۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص خریداری میں بھرپور دلچسپی نظر آئی جس کے نتیجے میں تیزی رہی اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 41816پوائنٹس کی کی بلند سطح کو چھو گیا۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس336.90پوائنٹس کی کمی سے41199.02پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا مندے کے سبب مارکیٹ کے سرمائے کا مجموعی حجم75کھرب89ارب80کروڑ40لاکھ روپے سے گھٹ کر75کھرب27 ارب65 کروڑ12لاکھ روپے ہوگیا۔