پولیس نے 4 منشیات فروش دھر لیے ، شراب‘ ناجائز اسلحہ برآمد
رحیم یارخان(کرائم رپورٹر) دوران گشت پولیس نے مخبروں کی اطلاع پر موضع برڑہ موسی کانجو چک 4 اے اور نلہ موسانی کے علاقوں میں چھاپے مار کر 4 ملزمان سعید احمد سے 30 لیٹر شراب معہ چالوبھٹی کے آلات‘ عبدالصمد سے 400 گرام چرس‘ طیب ثناء سے پسٹل 30 بور معہ 3 روند اور ملزم غلام یٰسین سے پستول 12 بور معہ 1 کارتوس برآمد کر کے قبضہ میں لیکر تھانہ منتقل کردیا‘اسسٹنٹ سب انسپکٹروں کی مدعیت میں پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔