چین میں سوپ پینے سے ایک ہی خاندان کے9افراد ہلاک
بیجنگ (این این آئی)چین میں غیرمعیاری نوڈلز سوپ پینے سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد ہلاک ہوگئے۔چین کے صوبے ہیلونگجیانگ صوبے میں فریزر میں رکھا نوڈلز سوپ پینے سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نوڈلز سوپ گھر پر تیار کیا گیا تھا اور ایک سال سے فریج میں رکھا تھا۔