ماس ریسلنگ چیمپیئن شپ اور ریفریشر کورس 25اکتوبر کو ہوگا :حبیب الر حمن
خانیوال (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ ماس ریسلنگ چیمپیئن شپ اور ریفریشر کورس 25اکتوبر کو ہوگا چو ہدری حبیب الر حمن صدرڈسٹرکٹ ماس ریسلنگ ایسوسی ایشن نے بتایا کہ اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ماس ریسلنگ کے فروغ کیلئے چیمپیئن شپ 2020اور ریفریشر کورس کا انعقاد کیا جارہا ہے اس تقریب کے مہمان خصوصی نوا ب فرقان خاں اور جنید اعجاز ریفریشر کورس کروائینگے جبکہ ملک غلام مرتضی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کی زیر نگرانی یہ پروگرام 25اکتوبر صبح 9بجے سپورٹس جمنا زیم خانیوال میں منعقد ہوگا۔