باکسر عامر خان کا پاکستانی سیاست میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ
ملتان (سپورٹس ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان نے پاکستانی سیاست میں حصہ لینے کا فیصلہ واپس لے لیا اور کہاہے کہ ملک کو ایک زبردست وزیراعظم عمران خان کی قیادت میسر ہے۔پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان نے اپنے حالیہ سوشل میڈیا پیغام میں بتایا کہ انہوں نے اپنی مشاورتی ٹیم سے بات چیت کی اور اس نتیجے پر پہنچے کہ میں عملی سیاست میں قدم رکھنے کی پیشکش کو مسترد کردوں۔انہوں نے موجودہ وزیر اعظم عمران خان کی ملک چلانے کیلئے بنائی جانے والی تمام حکمت عملیوں کو سراہا۔باکسر عامر خان نے کہا کہ ملک کو ایک زبردست وزیر اعظم کی قیادت میسر ہے اور انہیں عمران خان پر اعتماد ہے۔عامر خان کا اپنے مستقبل کے حوالے سے کہنا تھا کہ وہ اپنے فلاحی کاموں کو ایسے ہی جاری رکھیں گے۔