17 سال بعد پاکستان کرنٹ اکائونٹ خسارے سے باہر آیا: فواد چودھری
اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ 17 سال بعد پاکستان کا کرنٹ اکا ونٹ خسارے سے باہر آیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ 17سال میں پہلی بار برآمدات اور ترسیلات زر ہماری درآمدات سے زیادہ رہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اخراجات میں بھی بہت کمی کی ہے جس کے نتیجے میں ظاہر ہے خرچے کم ہوئے ہیں۔ فواد چودھری نے تحریر کیا کہ خرچے کم اور آمدن زیادہ ہو تب ہی ہم معاشی خود انحصاری کی طرف بڑھ سکتے ہیں۔