آل پاکستان جمعیت العباس کراچی زون کی تقریب حلف برداری
کراچی ( نیوزرپورٹر) آل پاکستان جمعیت العباس ویلفئیر سوسائٹی کراچی زون کی تقریب حلف برداری عباسیہ سیکریٹریٹ فیڈرل بی ایریا نزد سہراب گوٹھ کراچی میں ہوئی۔ صدارت مرکزی صدر محمد اسحق عباسی نے کی جبکہ سرپرست اعلیٰ حاجی قدیر عباسی مہمان خصوصی تھے۔ دیگر مہمانوں میں سرپرست حکیم دین محمد عباسی و فتح محمد عباسی ، حبیب عباسی ، یوسف قادری ،شاہد عباسی ،اصغر عباسی اور انکا 10رکنی وفد ،آصف عباسی ، نفیس عباسی، صابر عباسی ، رئیس عباسی ، پروفیسر تنویر ملک ، شفیق عباسی و دیگر کے نام شامل ہیں مہمان خصوصی حاجی قدیر عباسی نے کراچی زون کے نو منتخب عہدیدران صدر جہانگیر علی خان ایڈوکیٹ ، سنئیر نائب صدر عاصم عباسی ، نائب صدور اصغر عباسی، وہاب عباسی، جنرل سیکریٹری انوار عباسی ، جوائنٹ سیکریٹری شیخ نعیم عباسی سیکریٹری نشر و اشاعت ضیاء الدین عباسی، رابطہ سیکریٹری فرقان عباسی، خازن محمد حسین عباسی ، اراکین مجلس عاملہ حامد عباسی ،وحید عباسی ، سعید عباسی، حمید عباسی ، وسیم عباسی، عبدالرشید عباسی، رحیم عباسی، طارق عباسی ، نبیل عباسی، راحیل عباسی اور شبیر عباسی سے حلف لیا ۔