کے ایم سی افسران کی حسن اسکوائر پر بادشاہت‘ نئی تجاوزات قائم
کراچی( اسٹاف رپورٹر )کے ایم سی کے افسران نے شہر کے مختلف علاقوں خصوصا حسن اسکوائر پر اپنی بادشاہت قائم کر لی اور تجاوزات کے آپریشن کے خاتمے کے ساتھ ہی بڑی تعداد میں نئی تجاوزات قائم کرادیں بڑی تعداد میں نئے ہوٹل قائم کرا دیئے گئے سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قائم ان ہوٹلوں کے مالکان نے آمدورفت کے راستے بند کر دیے اور اعتراض کرنے پر اہل محلہ کو زدوکوب کیا جاتا ہے۔ ہوٹل مالکان نے حسن ایکسٹیشن کی طرف آنے اور جانے والا راستہ مکمل بلاک کردیا جس کے بعد راہ گیرسڑکوں پر چلنے پر مجبور ہو گئے اس مقام پر کیونکہ رانگ سائیڈ ٹریفک بہت زیادہ ہے اس کے نتیجے میں حادثات بہت بڑھ گئے ہیں خاص طور پر خواتین اور بچے پریشان ہیں اور آئے دن سڑک پر چلنے والے راہگیروں کو گاڑیاں ٹکر مار دیتی ہیں حسن اپارٹمنٹ کے سامنے سارے راستے بلاک کیے گئے ہیں علاقے کے لوگوں نے کے ا یم سی کے ایڈمنسٹریٹر اور کمشنر کراچی اور علاقے سے درخواست کی ہے کہ وہ کے ایم سی اور پولیس کی غنڈہ گردی کا نوٹس لیں اور فٹ پاتھ اور سروس روڈ اور راستے کو کلیئر کرائیں۔