احد چیمہ کیس کے وکیل بھی کرونا کا شکار‘ سماعت ملتوی
اسلام آباد (این این آئی)احد چیمہ کے وکیل اشتر اوصاف کرانا وائرس کا شکار ہو گئے،اشتر اوصاف کی علالت کے باعث درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی کر دی گئی ۔ جمعرات کو جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔
دور ان سماعت وکیل اعظم نذور تارڑ نے کہاکہ اشتر اوصاف کرونا کیوجہ سے پیش نہیں ہوئے۔ انہوںنے کہاکہ التواء کی آواز زور سے لگائیں تاکہ سب کو سنائی دے ۔عدالت نے کیس کو تین رکنی بینچ کے سامنے لگانے کا حکم دے دیا۔ بعد ازاں احد چیمہ درخواست ضانت پر سماعت دس روز کیلئے ملتوی کر دی گئی ۔