سراج الحق ودیگر کی محمد میاں سومرو سے تعزیت
کراچی(نیوز رپورٹر) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق ،نائب امراء لیاقت بلوچ، اسد اللہ بھٹو، سندھ کے امیر محمد حسین محنتی اور جیکب آباد کے ضلعی امیر حاجی دیدار علی لاشاری نے وفاقی وزیر وسابق چیئرمین سینیٹ محمد میاں سومرو کی والدہ اور سابقہ ضلعی ناظمہ جیکب آباد بیگم سعیدہ سومرو کی وفات پر گھرے رنج وغم اور دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔جماعت اسلامی کے رہنماوں نے سابق امیر سید منورحسن کے بھائی شفیق الحسن اورتعلیمی ماہر پروفیسر احمد اقبال کی وفات پربھی دلی دکھ کا اظہار کیا ہے۔