ُٓ مریم نواز ہی نا اہل حکمرانوں سے نجات دلائیں گی: یا سر عدیل شیخ
کراچی(نیوز رپورٹر) مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن سندھ کے صدر یاسر عدیل شیخ نے ایک بیان میںکہا ہے کہ پی ڈی ایم کے تاریخی جلسوں نے کمزور اور ڈگمگاتی حکمرانی کو مزید کمزور کردیا ہے۔ متحدہ اپوزیشن کے رہنمائوں کے خلاف حکمرانوں کی بے سمت کاروائیوں کی وجہ سے ملک کے حالات میں عدم یقینی بڑھ رہی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما کیپٹن محمد صفدر کی کراچی میں گرفتاری کے بعد وفاقی حکومت غلطیوں پر غلطیاں کر رہی ہے ملکی حالات بتا رہے ہیں کہ ریاست کا نظام نا اہل حکمرانوں کے ہاتھوں سے نکل چکا ہے۔ پاکستان میں ہر طرف جنگل کا قانون ہے ریاستی ادارے عوام کے مفاد کے بجائے اپوزیشن کی نگرانی میں مصروف ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) قائد اعظم محمد علی جناح کے پاکستان کو بچانے کی آخری امید ہے۔ موجودہ ملکی حالات اور عوام کے مسائل کے حل کے لئے پوری قوم کی نگاہیں محترمہ مریم نواز شریف پر مرکوز ہوچکی ہیں۔ مسلم اسٹودنٹس فیڈریشن(ن) سندھ کے صدر یاسر عدیل شیخ نے کہا کہ قائد میاں محمد نوازا شریف کے تجربے اور دوراندیشی سے رہنمائی لے کر محترمہ مریم نواز شریف ہی عوام کو نا اہل حکمرانی کے سیاہ دور سے نجات دلائیں گی۔ کراچی میں پی ڈی ایم کے فقید المثال جلسے کے اثرات سے نکلنے کے لئے وفاق نے کیپٹن محمد صفدر کی گرفتاری کی آڑ میں چھپنے کی کوشش کی اور ریاستی اداروں میں دراڑیں ڈالنے کی کوششیں شروع کردیں جنہیں محترمہ مریم نواز شریف کی دانائی نے ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ یاسر عدیل شیخ نے کہا کہ کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) اداروں کو طاقتور بنانے اور آئین میں دئیے گئے تمام تر اختیارات کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے پر یقین رکھتی ہے۔ قائد میاں محمد نواز شریف اور محترمہ مریم نواز شریف کی سیاست کا محور ہی آئین کی حقیقی روح پر عملدرآمد کروانا ہے جس کا سب سے بڑا فائدہ براہ راست ریاستی اداروں کو ہوگا۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت کے خلاف حکومت کے انتقامی ہتھکنڈے اور مقدمات کی بھرمار سے ثابت ہورہا ہے کہ نا اہل اور ناکام حکمرانوں کی رخصتی بہت دور کی بات نہیں رہ گئی۔ پاکستان میں بہت جلد حقیقی جمہوری دور واپس آئے گا اور محترمہ مریم نواز شریف کی قیادت میں وفاق ، گلگت بلتستان سمیت تمام صوبوں میں عوام کی اپنی حکومت بنے گی۔