اسلحہ کی نو ک پرڈاکو 2لاکھ روپے اور 5تولے سوناچھین کر فرار
راولپنڈی ۔اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹرسے) ڈکیتی ، چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں شہری لٹ گئیتھانہ پیرودھائی کو حماد حسین نے بتایا کہ میں پیدل ناشتہ کرنے محمدی چوک جا رہا تھا کہ دوموٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر میرا موبائل فون مالیتی 25ہزار اور نقدی 10 ہزار چھین کر فرار ہو گئے تھانہ نیو ٹائون کوسید نثار حسین شاہ نے بتایا کہ محلہ عباسی آباد پنڈوڑہ میں میرے گھر کے تالے توڑ کر پانچ تولہ وزنی طلائی زیورات کانٹے اور ہار سیٹ چوری کرلئے گئیتھانہ روات کو سرفراز خان نے بتایا کہ فیز8 میں مدعی کے گھر تین مسلح ڈاکو داخل ہوئے اور اسلحہ کی نو ک پر نقدی 200000/- روپے ، سونا 05 تولہ ،ڈائمنڈ کی انگوٹھی ایک عدد ، چھین کر فرار ہو گئے ہیںتھانہ کینٹ کوفیضان عالم نے بتایا کہ صدر میں مدعی دکان بند کرنے کے بعد اپنے ویر ہاوس میں موجود تھا کہ دو مسلح ڈاکو اندر آگئے اور مجھ سے نقدی 16 ہزار اور موبائل مالیتی 169999روپے چھین کرفرارہوگئے تھانہ گنجمنڈی کو شیخ سمیع اللہ نے بتایا کہ ناولٹی سینما خریداری کے دوران موبائل پر کال سن رہا تھا اچانک دو موٹرسائیکل سوارمجھ سے موبائل فون مالیتی 45ہزار چھین کر فرار ہو گئے تھانہ صادق آباد کو عبدالجبار مرزا نے بتایا کہ ڈھوک پراچہ میں میری کارFX نمبر MNH-1732 چوری کرلی گئی تھانہ کینٹ کوحافظ واجد قریشی نے بتایا کہ رضوان آرکیڈ سے میرا موٹرسائیکل نمبرRIN-6024چوری ہوگیا۔