ریسٹورنٹس مالکان پریشان
لاہور (پ ر)ریسٹورنٹس مالکان حکومتی پالیسیوں کے باعث سخت پریشان ہوگئے۔ان خیالات کا اظہار ملک شاہد نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کرونا کے باعث مسلسل 6ماہ بند رکھنے کے باعث ریسٹورنٹس انڈسٹری بری طرح تباہ ہوچکی ہے، کاروبار مسلسل بندہونے کے باعث مالکان قرض کے ڈھیر تلے دب چکے ہیں‘ رہی سہی کسر حکومتی پالیسیوں نے نکال دی ہے۔ فوڈ اتھارٹی کے ملازمین لاکھوں روپے جرمانہ کر رہے ہیں۔