الاحسان ویلفیئر آئی ہسپتال مغلپورہ کے زیر اہتمام 512 واں فری آئی اینڈ سرجری کیمپ
لاہور (پ ر)الاحسان ویلفیئر آئی ہسپتال کے سیکرٹری اطلاعات اکرام اللہ خان کاکڑ کے مطابق 512 واں فری آئی اینڈ سرجری کیمپ بروز اتوار 25 اکتوبر کو صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک مکی مدنی ہسپتال بٹ چوک تاج پورہ میں لگایا جائیگا۔ جس میں فری ادویات ‘ عینکیں ‘ چیک اپ کے علاوہ 50 موتیا آپریشن لینز کیساتھ موقع پر ہی کیے جائینگے۔