ورچوئل یونیورسٹی بلو چستان ریجن کا 11ویں کانووکیشن
لاہور (پ ر) ورچوئل یونیورسٹی کا11 واں کانووکیشن کوئٹہ کے ایک نجی ہوٹل میں منعقد ہوا ۔ کانووکیشن میں 57 طلبا و طالبات کو پاس ہونے پہ ڈگریاںدی گئیں۔ گریجوایٹ ہونے والوں میں شعبہ کمپیوٹر سائنسز، مینجمنٹ سائنسز،سائنس و ٹیکنالوجی، آرٹس اور ایجوکیشن کے طلبہ شامل تھے۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے مہمان خصوصی کے طور پہ شرکت کی۔ ریکٹر ورچوئل یونیورسٹی نعیم طارق اورورچوئل یونیورسٹی کے دیگر افسران اور اساتزہ نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ ریکٹر ورچوئل یونیورسٹی نعیم طارق نے اپنے خطاب میں کہا کہ یونیورسٹی آئی ٹی کے فروغ کیلئے کام کررہی ہے۔ ورچوئل یونیورسٹی فری لانسنگ میں حکومت کے ساتھ مل کر بلوچستان کے لاکھوں طلبہ کو ای روزگار کے قابل بنارہی ہے. انہوں نے تمام کامیاب طلبہ کو ڈگریاں مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ قائداعظم اور علامہ اقبال نے نوجوانوں بالخصوص طلبہ کو پاکستان کا روشن مستقبل قرار دیا تھا،طلبہ قومی ہیروز کے پیغامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں.