ریسٹورنٹس مالکان حکومتی پالیسیوں سے پریشان ہیں ملک شاہد
لاہور (پ ر) ریسٹورنٹس مالکان حکومتی پالیسیوں کے باعث سخت پریشان ہو گئے ان خیالات کا اظہار ملک شاہد نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ کرونا کے باعث مسلسل چھ ماہ بند رہنے کے باعث ریسٹورنٹس انڈسٹری بری طرح تباہ ہو چکی ہے کارروبار مسلسل بند ہونے کے باعث مالکان قرض کے ڈھیر تلے دب چکے ہیں رہی سہی کسر حکومتی پالیسیوں نے نکال دی ہے فوڈ اتھارٹی کے ملازمین لاکھوں روپے جرمانہ کر رہے ہیں جس کے باعث بیشتر اچھی شہرت رکھنے والے ریسٹورنٹس کو ان ک مالکان بند کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔