بریسٹ کینسر سے آگہی کیلئے قوم پنک ربن کا ساتھ دے:عنایت اللہ لک
لاہور (خصوصی نامہ نگار)ڈی جی پارلیمانی امور پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک نے کہا ہے کہ معاشرے میں چھاتی کے کینسر سے آگاہی اور شعور اجا گر کرنے کی جدو جہد میں پنک ربن کا ساتھ دے رہے ہیں، حکومت پنک ربن کے انسانیت کی بھلائی کے لیے کئے گئے تمام اقدامات کے لیے ہرطرح کی سہولت فراہم کرے۔کینسر کی تمام اقسام میں سے چھاتی کا کینسر واحد ایسا کینسر ہے جو ابتدائی مرحلے میں تشخیص ہونے پر کامیابی کے ساتھ ٹھیک ہو سکتا ہے۔ لیکن بدقسمتی سے یہ کینسر ہر سال 40,000 خواتین کو موت کا شکار بناتا ہے۔