نبی کریمؐ کی آمد اللہ تعالیٰ کی سب سے بڑی رحمت ہے: ادریس شاہ زنجانی
لاہور (پ ر) سجادہ نشین حضرت میراں حسین زنجانی وحضرت یعقوب حسین شاہ زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان سید ادریس شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ نبی کریمؐ کی آمد اللہ تعالیٰ کی سب سے بڑی رحمت اور انسانیت کیلئے انعام ہے۔ آپؐ کی دنیا میں آمد سے کفر کے اندھیرے چھٹ گئے۔ آپؐ نے انسانیت کو ذلت کے گڑھوں سے نکال کر بلندیوں پر پہنچایا۔ آپؐ نے دنیا کو مکمل ضابطہ حیات دیا۔ آپؐ کی ذات سے محبت ہمارے ایمان کی تکمیل ہے۔ نبی کریمؐ کی خاطر ہی اللہ تعالیٰ نے کائنات بنائی۔