عوام فاقہ کشی‘ حکمران عیش وعشرت کی زندگی گزار رہے ہیں:جواداحمد
لاہور(کلچرل رپورٹر)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد کاکہنا ہے ملکی سیاست روز بروز تاریک اور دھندلی ہوتی جارہی ہے،پاکستان تحریک انصاف اور اپوزیشن کی جماعتوں میں سب کچھ ہے اگر کچھ نہیں تو وہ عوامی حقوق کی پاسداری ہے، دوسال سے عوام کا خون نچوڑا جارہا ہے عوام فاقہ کشی جبکہ حکمران عیش وعشرت کی زندگی گزار رہے ہیں، برابری پارٹی پاکستان عوام دشمن سیاست کی مذمت کرتی ہے ان باتوں کا اظہار انھوں نے پارٹی ورکرز سے گفتگو میں کیااس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت مہنگائی اور بے روزگاری دن بدن بڑھاتی جارہی ہے جبکہ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کہتا ہے کہ گبھرانا نہیں،حکومت کی ناہلی کے باعث ملکی معیشت تباہ ہوچکی اور ادارے اپنی استعداد کار کھو چکے ہیں جس کے باعث لوگ اپنے حقوق کی خاطر سڑکوں پر احتجاج کرتے نظر آرہے ہیں۔