عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جارہا ہے:ڈی سی
لاہور(نیوزرپورٹر)ڈی سی لاہور مدثر ملک نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور ڈی سی آفس لاہور میں منافع خوری اور گراں فروشی کی روک تھام کیلئے قائم ہونے والے کنٹرول روم میں درج ہونے والی شکایات کا ازالہ کرنے کے لئے پوری طرح سے متحرک ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ تین دنوں میں مجموعی طور پر 24 شکایات کا اندراج ہوا، 16 شکایات قیمت پنجاب ایپ پر، 06 واٹس ایپ نمبر پر اور 02ڈسٹرکٹ کنٹرول روم نمبر پر شکایات موصول ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام شکایات کا ازالہ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کنٹرول روم عوام الناس کی سہولیات کے لئے قائم کیا گیا ہے جہاں پر شہری اپنی شکایات کا اندراج کروا سکتے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے علی الصبح فروٹ و سبزی مارکیٹ رائیونڈ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔