مجلس صیانۃ المسلمین کا سیرت النبیؐ کے عنوان پرپروگرام پرسوںہوگا
لاہور (پ ر ) مجلس صیانۃ المسلمین پاکستان کا سیرت النبیؐکے عنوان پر ماہانہ اصلاحی پروگرام 25 اکتوبر بعد نماز مغرب مرکز مجلس صیانۃ المسلمین، اسلام نگر متصل سندر نزد بحریہ ٹاؤن کنال روڈ میں مرکزی ناظم عمومی مولانا محمد بلال اشرف کی زیر صدارت ہوگا جس سے مولانا مفتی محمد اعجاز،مولانا قدرت اللہ عارف،مولانا سید فہیم الحسن تھانوی، مفتی سید عبدالعظیم ترمذی، مولانا حافظ محمد اشرف علی اور مولانا قاری محمد عمران جالندھری خطاب کریں گے۔