سکیورٹی ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے پر طلبہ نے یونیورسٹی کا گیٹ بند کر دیا
ملتان (نمائندہ نوائے وقت )سیکورٹی ایس او پیز پر عمل کرانے پر طلبا نے یونیورسٹی کا گیٹ بند کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایف کے ایک عہدیدار کو سیکورٹی عملے نے لائن میں لگ کر موٹرسائیکل کا ٹوکن لینے کا کہا تو اس نے ہنگامہ کھڑا کردیا اور اپنے ساتھیوں کو بلا کر مرکزی گیٹ بند کردیا جس سے ٹریفک کی لائین لگ گئی جس پر آر او اور سیکورٹی حکام نے موقع پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کیا اور 45منٹ بعد ٹریفک بحال کردی گئی۔