سندھ کابینہ نے سرکاری اداروں میں خواجہ سرا وں کیلئے0.5 فیصد نوکریوں کا کوٹہ مقرر کرنے کی منظوری دے دی جب کہ وزیراعلی سندھ نے خواجہ سرا کمیونٹی کو سرکاری نوکریوں کی درخواست کیلئے کاغذات تیار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق سی ایم ہا وس کراچی میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں چیف سیکریٹری، صوبائی وزرا، مشیر، آئی جی اور دیگرافسران شریک ہیں۔اجلاس کے ایجنڈے میں امن و امان پر بریفنگ، خواجہ سرا وں کی سرکاری نوکریوں میں0.5 فیصدکوٹہ، امن ہیلتھ سروس، انجرڈ پرسن کمپلسری میڈیکل ٹریٹمنٹ ایکٹ، انسٹیٹیوٹ آف فزیکل میڈیسن اینڈ ری ہیبلی ٹیشن ایکٹ کی منظوری، متبادل اور پائیدار انرجی پالیسی سمیت دیگر امور شامل ہیں۔انسپکٹر جنرل سندھ پولیس کلیم امام نے کابینہ کو سیکورٹی صورتحال اور محکمہ پولیس کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیس کےخلاف2018 میں 6 اور رواں سال ایک احتجاج ہوا، اغوا کےواقعات میں87 فیصد کمی آئی ہے جب کہ کرائم انڈکس میں کراچی 2014 میں چھٹے اور 2019 میں70ویں نمبرپرہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38