تربیت
خودی کی تربیت میں پہلا مرحلہ اطاعت ہے۔ اسی لئے اسلام کے معنی ہیں احکام شرع کی بلا چون و چرا اطاعت کرنی۔ جب انسان احکام شرع کی اطاعت کرتا ہے تو اس میں اختیار کا رنگ پیدا ہو جاتا ہے یعنی حقیقی آزادی (حریت) احکام الٰہی کی تعمیل سے پیدا ہوتی ہے۔
(یوسف سلیم چشتی سے ملاقات میں اظہارخیال)