لیہ، ٹیچر نے پوری کلاس کو الٹا لٹکا دیا،2 بچوں کی حالت غیر
کروڑ لعل عیسن(خبر نگار)ٹیسٹ یاد نہ ہونے کی سزا لیہ میں نجی سکول کے ٹیچر نے پوری کلاس کو دیوار کے ساتھ الٹا لٹکا دیا۔دو بچوں کی حالت غیر۔اہل علاقہ سکول انتظامیہ کے خلاف سراپا احتجاج۔واقع پر ڈپٹی کمشنر لیہ کا نوٹس۔تحقیقات کے لیے دو رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔تفصیل کے مطابق کروڑ لعل عیسن کے نواحی چک 102میں روحانی باپ جلاد بن گیا نجی سکول میں چوتھی جماعت کے طلبائ کو ٹیسٹ یاد نہ ہونے پر طلبائ کو دیوار کے ساتھ الٹا لٹکا دیا جس سے دو بچوں کی حالت غیر بتائی جا تی ہے اہل علاقہ سکول انتظامیہ کے خلاف سراپا احتجاج ہیں میڈیا پر معاملہ اٹھا تو ڈپٹی کمشنر لیہ ذیشان جاوید نے واقع کا نوٹس لیتے ہو ئے تحقیقات کے لیے دو رکنی کمیٹی تشکیل دے دی جو آج رپورٹ ڈپٹی کمشنر کے سامنے پیش کرے گی زرائع کے مطابق علاقے کے لوگوں نے واقعہ پیش آنے پر بچوں کو نکالنے کا سلسلہ جاری ہے