جاپانی شہنشاہ کی تاج پوشی ، صدر عارف علوی سمیت 180 ممالک کے سربراہان کی شرکت
ٹوکیو( آن لائن ) جاپانی شہنشاہ ناروہیتو کی تاج پوشی کی تقریب ہوئی جس میں پاکستان کے صدر ڈاکٹرعارف علوی سمیت 180 ممالک کے سربراہان شریک ہوئے۔تفصیلات کے مطابق جاپان میں نئے بادشاہ ناروہیتو کی تقریب تاج پوشی کا انعقاد کیا گیا، جس کے بعد اب ناروہیتو باقاعدہ تخت نشین ہوگئے، تقریب میں صدر مملکت عارف علوی سمیت 180 ممالک کے سربراہان شریک ہوئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاپان میں بادشاہ ناروہیتو کی تقریب تاج پوشی کی گئی، جہاں بادشاہ کو تاج پہنا دیا گیا ہے، تقریب کا آغاز انتہائی پرتپاک ہوا۔85 سالہ جاپانی بادشاہ اکیہیتو نے اپریل میں طبیعت کی خرابی کی وجہ سے تخت چھوڑا تھا، جس کے بعد ولی عہد ناروہیتو نے یکم مئی کو نئے بادشاہ کی ذمہ داریاں سنبھال لی تھیں۔ جاپان میں بادشاہ تادم مرگ تخت نشین رہنے کی روایت ہے۔ تاہم ملک کی 200سالہ تاریخ میں بادشاہ اکیہیتو تخت چھوڑنے والے پہلے بادشاہ ہیں۔ واضح رہے کہ جاپان میں تاج پوشی کا جشن ایک ہفتے تک منایا جائے گا۔