غیر ملکی سفیروں کا دورہ ایل او سی بھارتی جھوٹ کا پول کھل گیا: رائے عقیل عباس بھٹی
لاہور (پ ر) چیئرمین راجپوت سنگت پاکستان رائے عقیل عباس بھٹی نے کہا ہے کہ غیر ملکی سفیروں کے دورہ ایل او سی نے بھارتی جھوٹ کا پول کھول دیا ساری دنیا نے دیکھ لیا آزاد کشمیر میں کوئی دہشتگردی کیمپ ہے نہ یہاں سے کوئی مقبوضہ خطے میں جانا ہے کٹرول لائن بھارتی مظالم اور گولہ باری کی تصویر پیش کر رہی ہے نہتے کشمیریوں پربھارتی فائرنگ سے بے انتہائی جانی اور مالی نقصان ہو رہا ہے غیر ملکی سفیروں نے تسلیم کیا ہے کہ بھارتی فوج انسانی حقوق کی پامالی کرتی ہے۔