لیڈی ایچیسن ہسپتال میں سول ڈیفیس کے تعاون سے عملے کی ٹریننگ کااہتمام
لاہور(نیوزرپورٹر)لیڈی ایچیسن ہسپتال میںسول ڈیفیس کے تعاون سے عملے کی ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا جس میں طاہر جاوید چیف انسٹرکٹر، ارشاد حسین انسٹرکٹر نے شرکاء کو لیکچر دیا اورکسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے عملی مظاہرہ کیا گیا ۔ ایم ایس لیڈی ایچیسن ہسپتال ڈاکٹر محمد اقبال خواجہ، اے ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر فوزیہ ، ڈاکٹر آسیہ یوسف، ڈاکٹر سدرہ منیر، ڈاکٹر ماریہ مقصود ،ڈاکٹر ثناء سمیت ڈاکٹرز، نرسنگ سٹاف ، پیرامیڈیکل سٹاف، سیکیورٹی سٹاف نے بھر پور شرکت کی۔