اس حکومت کو بدقسمتی سے نہ شرم ہے نہ حیاہ,غلط ثابت ہواتوجیل جانے کےلئے تیار ہوں:شاہد خاقان عباسی
پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جھوٹ اورا لزام کی بھی کوئی حد ہوتی ہے ، سب سے زیادہ الزام چور خود لگاتاہے،فواد چوہدری نے ایل این جی میں گھپلے کا الزام لگایا، کہا گیا ایل این جی کی وجہ سے معیشت دباﺅ کا شکار ہے، ہم سے پہلے حکومتوں نے ایل این جی منصوبہ لگانے کی کوششیں کیں، اس حکومت کو بدقسمتی سے نہ شرم ہے نہ حیا ہے، بھاشا ڈیم کا مسئلہ پیسے کا نہیں ہے، بھاشا ڈیم کا مسئلہ سیاسی ہم آہنگی کا ہے،، سی پیک منصوبوں پر قرض کی شرح 8فیصد نہیں2.4فیصد ہے۔منگل کو(ن) لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جو الزامات لگائے گئے ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، جتنا عرصہ وزیراعظم رہا اپنے ہر فیصلے کو قبول کرتا ہوں، اپنے فیصلوں پر ہر فورم پر بات کرنے کو تیار ہوں، الزامات اور حقیقت میں فرق ہونا چاہیے، اگر ایل این جی نہ لائی جاتی تو توانائی مسائل حل نہ ہوتے، ایک ڈالر سے بھی کم ایم ایم بی یو کا معاہدہ کیا، غلام سرور اور فواد چوہدری نے ایل این جی میں گھپلے کا الزام لگایا، کہا گیا ایل این جی کی وجہ سے معیشت دباﺅ کا شکار ہے، ہم سے پہلے حکومتوں نے ایل این جی منصوبہ لگانے کی کوششیں کیں، اس حکومت کو بدقسمتی سے نہ شرم ہے نہ حیا ہے، بھاشا ڈیم کا مسئلہ پیسے کا نہیں ہے، بھاشا ڈیم کا مسئلہ سیاسی ہم آہنگی کا ہے، ایل این جی نہ ہوتی تو فرنس آئل سے مہنگی بجلی پیدا ہوتی، غلط ثابت ہو تو جیل جانے کےلئے تیار ہوں، تھرکول پاور پراجیکٹ زیر تعمیر ہے، شاہد خاقان عباسی نے فواد چوہدری اور غلام سرور کو مناظرے کا چیلنج کر دیا، گوادر اب ایک ماڈرن انڈسٹریل زون بن گیا ہے، ہم نے بھاشا ڈیم کئی آبی منصوبوں پر کام کیا، وزراءکو نہیں معلوم کہ بجلی کے ریٹ کیا ہیں، پاکستان میں دو کول کے پروجیکٹ بن چکے ہیں، تنقید کرنی ہے تو ضرور کریں لیکن حقائق کو سامنے رکھ کر کی جائے، جھوٹ سے اور الزام لگانے سے ملک نہیں چلتے،خزانہ میرے گھر نہیں خزانہ حکومت پاکستان کا ہے، سی پیک معاہدہ میں ایک پارٹی حکومت پاکستان اور دوسری حکومت چین ہے، جیل میں ان لوگوں کو ڈالیں جن کو الف ب کا نہیں معلوم، سی پیک منصوبوں پر قرض کی شرح 8فیصد نہیں2.4فیصد ہے، پارلیمنٹ کے اندر ہر ایک کی اپنی سوچ ہوتی ہے جب ملک کی بات آتی ہے سب کی ایک سوچ ہوتی ہے۔