سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی نے کہاہے کہ پاکستان اوربرازیل کے درمیان پارلیمانی ، سماجی اوراقتصادی شعبوں میں تعاون کومزیدفروغ دیاجائے گا۔
انہوں نے اسلام آباد میں برازیل کے سفیر کلاڈیوراجا Gabaglia Lins سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان برازیل کے ساتھ پارلیمانی روابط اوراقتصادی اورسماجی شعبوں میں تعاون بڑھاناچاہتاہے۔سینیٹ کے چیئرمین نے کہاکہ برازیل کے تاجروں سمیت غیرملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں اقتصادی امکانات اورسرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ کرناچاہیے۔