لاہور: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ انوار الحق نے حلف اٹھا لیا۔ گورنر پنجاب محمد سرور نے حلف لیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس یاور علی مدت ملازمت مکمل ہونے پرریٹائر ہوگئے۔ جسٹس یاور علی کے اعزاز میں منعقدہ فل کورٹس ریفرنس میں انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیاگیا، جس میں نامزد چیف جسٹس انوار الحق، جسٹس سردار شمیم، جسٹس مامون الرشید سمیت عدالت عالیہ کے تقریباً تمام ججز نے شرکت کی۔
جسٹس یاور علی کی ریٹائرمنٹ کے بعد جسٹس سردار شمیم خان لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج بن گئے جبکہ جسٹس امین الدین خان عدالت عالیہ کی انتظامیہ کمیٹی میں شامل ہوگئے۔ دوسری جانب صدر مملکت نے لاہور ہائی کورٹ کے 6 ججو ں کو مستقل کر نے کی منظوری دی ہے۔