وزیراعظم عمران خان آج سے ریاض میں شروع ہونیوالی'' مستقبل کے لئے سرمایہ کاری کے اقدامات'' کے بارے میں کانفرنس میں شرکت کے لئے سعودی عرب پہنچے ہیں۔
وہ اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں مدینہ منورہ پہنچے ہیں۔ مدینہ کے گورنرشہزادہ فیصل بن سلمان نے ہوائی اڈے پروزیراعظم کااستقبال کیا۔وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی ،وزیرخزانہ اسدعمر، وزیراطلاعات فوادچوہدری، مشیرتجارت عبدالرزاق اورسرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین ہارون شریف بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔وزیراعظم یہ دورہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خصوصی دعوت پرکررہے ہیں۔