عوام کو جلدتحریک انصاف کی حکومت سے چھٹکارے کی نوید ملے گی
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)ممبر کینٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ7ملک منصورافسرنے کہاہے کہ عوام تحریک انصاف کی حکومت کے اقدامات سے اکتا چکے ہیں یہی وجہ ہے کہ گزشتہ روز پشاورمیں ہونیوالے ضمنی الیکشن میں بھی تحریک انصاف اپنی جیتی ہوئی سیٹ ہار گئی ،جتنی تیزی سے پی ٹی آئی کی حکومت عوام میں غیرمقبول ہوئی ہے آج تک کوئی اورحکومت نہیں ہوئی پیپلز پارٹی کی قیادت بھی ن لیگ کے موقف کی حامی بن گئی ہے انشاء اللہ جلد از جلد عوام کو تحریک انصاف کی حکومت سے چھٹکارے کی نوید ملے گی عوام خودہی اس حکومت کے خلاف جلد سڑکوں پرہونگے ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے آفس برف خانہ چوک میں معززین علاقہ کے ایک وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کیخلاف یک طرفہ کاروائی کی جارہی ہے آج تک کچھ بھی ثابت نہیں ہوسکا اس کے باوجود ٹارگٹ صرف ن لیگی قیادت ہی ہے مگر اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں جلد ہی ن لیگی قیادت تمام الزامات سے بری ہوکر جلد سرخرو ہوگی۔