حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ،نصراللہ ملک
راولپنڈی(نوائے وقت رپورٹ)مسلم لیگ یوتھ آرگنائزیشن راولپنڈی ڈویژن کے صدرنصراللہ ملک نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے ہر شے کی قیمت کئی گنا بڑھ چکی ہے،حکومت کی رٹ کہیں نظرنہیں آرہی مسلم لیگ ن کی حکومت میں عوام کو جو سبسڈی ملی تھی موجودہ حکومت وہ بتدریج ایک ایک کرکے ختم کررہی ہے میٹرو پر سبسڈی ختم کرنیکا سب سے زیادہ نقصان غریب عوام اورسرکاری ملازمین کو ہوگاحکومت میٹرو پرسبسڈی ختم کرکے غریب عوام کو مزید مشکلات کاشکار کرنا چاہتی ہے جب سے تحریک انصاف کی حکومت آئی ہے جو بھی اقدامات اٹھائے گئے ہیں اس کے اثرات سے زیادہ تر غریب عوام ہی متاثر ہورہے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا،نصراللہ ملک نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنے دورحکومت میں اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رکھا ڈالر کا ریٹ بھی نہیں بڑھنے دیا گیا مگر موجودہ حکومت کے آتے ہیں ڈالربے قابو ہوچکا ہے جس کی وجہ سے مہنگائی کاجن بھی بے قابو ہوچکا ہے۔